4 مئی، 2024، 12:14 PM

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیکو نے فلسطین کو تسلیم کرلیا

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیکو نے فلسطین کو تسلیم کرلیا

جزائر غرب الہند کے ملک فلسطین کو خودمختار ریاست کے طور پر باقاعدہ تسلیم کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ٹرینیڈاڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے مشرق وسطی میں استحکام لانے کے لئے فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر قبول کرلیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل اسی میں ہے کہ فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے۔ ٹرینیڈاڈ نے دو ریاستی فارمولے کے تحت یہ اقدام اٹھایا ہے۔

یاد رہے کہ اب تک اقوام متحدہ کے رکن ممالک میں سے 93 نے فلسطین کو آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کیا ہے۔ دنیا کے 95 ممالک میں فلسطین کا سفارت خانہ اور پارلیمانی مشنز فعال ہیں۔

اقوام متحدہ نے 1947 میں فلسطین میں دو مستقل ریاستیں قائم کرنے کی قرار داد پاس کی تھی جس کے مسلمانوں کو فلسطین جبکہ یہودیوں کو اسرائیل میں رکھا گیا تھا تاہم اقوام متحدہ کی اس قرار داد پر عمل نہیں کیا جاسکا ہے

News ID 1923740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha